اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے انٹرا پارٹی کے الیکشن کو کالعدم قرار دےدیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے انٹرا الیکشن کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کے مطابق انٹرا الیکشن کروانے میں ناکام رہی ہے، جس کی بنیاد پر انتخابی نشان بلا واپس لے لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سرابراہی میں 5رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے انٹرا الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے، الیکشن کمشنر کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں رہے، فیصلہ اکرام اللہ خان نے تحریر کیا۔
Comments are closed.