بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو آج منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار آج جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کر کے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے رابطے تیز کر دیے ہیں، پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنانے کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں سےحمایت مانگ لی  ہے۔

اسی سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری آج منصورہ پہنچیں گے اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرکے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کا مطالبہ کریں گے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹو امیر جماعت اسلامی کو حکومت مخالف تحریک میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دیں گے اور سڑکوں پر آنے کے لیے انہیں قائل کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی نے مرکز اور سندھ میں انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا تھا اور کسی کوووٹ نہیں دیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.