اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
Comments are closed.