اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف پر7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 24روپے 82 پیسے مقرر کی ہے، ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے،کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے تخمینہ ہے۔
Comments are closed.