اسلام آباد: ملک میں پہلے ہی مہنگائی سے ستائے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا ۔ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 34 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی 4 روپے34 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد صارفین پر ایک ماہ کے لیے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے یہ فیصلہ جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کے سلسلے میں جاری کیا ہے، جس کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق اس اضافے کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے 31 اگست 2022 کوایف سی اے پر سماعت کی تھی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
Comments are closed.