جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور ریفرنس دائر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)  نے بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2ملزموں کے نام شامل ہیں، نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور تفتیشی افسر وقارالحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی، توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا ہوا ہے۔

You might also like

Comments are closed.