اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جاری سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسائفرکیس میں جیل ٹرائل کےلیے قانونی کارروائی پوری ناہونے کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم نے دلائل میں کہا کہ 4 دسمبر کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے۔دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی ہے۔
سماعت کےدوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔جج ٹرائل کیلئےجیل کا انتخاب کرسکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیئے۔عدالت نے ایف آئی اے کو 20 دسمبر تک نوٹس جاری کردیا۔
Comments are closed.