جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

بائپر جوائے بھارتی گجرات سےٹکرا گیا،سمندری طوفان نے تباہی مچادی

Cyclone

ممبئی:  کیٹیگری تھری کاسمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی شہرگجرات کے ساحل سےٹکرا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں سوراشٹرا اور کچ کے ساحلی اضلاع میں طوفان کےلینڈ فال کا عمل شروع ہوگیا ہے،سوراشٹرا اور کچ کیلئے ریڈ الرٹ اورراجستھان کےکئی اضلاع کیلئے یلو اینڈ اورنج الرٹ جاری کیاگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوارکا میں طوفانی ہوائیںدرخت اکھڑگئے اوراشتہاری بورڈ گر گئے۔ طوفان سے نمٹنے کیلئےاسپیشل فورسز، ریسکیو ٹیمیوں کے ساتھ بھارتی افواج بھی مستعد ہے ، اور طوفان سے نمٹنے کیلئےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق کچ، جام نگر،موربی،راجکوٹ،دوارکا، جوناگڑھ، پوربندراور گیرسومناتھ سےایک لاکھ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، بندرگاہیں بند ہیں، پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں۔

ویسٹرن ریلویز کا کہنا ہے چھیانوے کے قریب مسافر ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں ۔ اور اس کے علاوہ گجرات کے دو مشہورمندروں، سومناتھ اوردوارکادش کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.