لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں طلب کیا تھا جس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کی مطابق عمران خان کو آج صبح اے ٹی سی نے طلبی کا نوٹس بیجھا تھا جس میں عمران خان عدالت پہچ گئے تھے جس پر سماعت کے بعد 13 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے3 مختلف مقدمات میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کے وکلا کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی تھی۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ جج صاحب بھی چھٹی پر ہیں صرف تاریخ دینی ہے، ڈیڑھ بجے تک کا وقت دے دیں عمران خان پیش ہو جائیں گے۔
دریں اثنا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ ایس ایس پی عمران کشور بھی انسداد دہشت گری عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہم اپنا تحریری بیان پولیس کو جمع کرا دیتے ہیں یا جے آئی ٹی زمان پارک آ کر تفتیش کر لے یہ ہوتا آیا ہے۔
جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیےکہ اپنےکیریئر میں آج تک ایسی عدالت نہیں چلائی جیسے آپ کی وجہ سے چلانی پڑی، آج عدالت واقعی عدالت لگ رہی ہےکیونکہ غیر متعلقہ لوگ عدالت میں موجود نہیں، میری عدالت میں 700 ملزمان کےکیس کی سماعت بھی ہو چکی ہے، آئندہ عدالت میں صرف متعلقہ افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔
Comments are closed.