اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے جب کہ کمیٹی نے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر دو ملین میٹرک ٹن تک برقرار رکھنے کی بھی منظوری دیدی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے امدادی رقم تقسیم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ کمیٹی نے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر دو ملین میٹرک ٹن تک برقرار رکھنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کوگورنمنت ٹو گورنمنٹ بنیاد پر یا اوپن ٹینڈر کے ذریعے0.8 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنیکی بھی ہدایت کی ہے جبکہ نجی شعبہ کو بھی 0.8 ملین ٹن گندم مشروط طور پر درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ای سی سی کے مطابق منظورشدہ گندم میں 0.080 ملین ٹن گندم سارک فوڈ بینک کیلئے بھی شامل ہوگی، گندم کی درآمد کیلئے نجی شعبہ کو کسی قسم کی سبسڈی فراہم نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں ای سی سی نے وزارت مواصلات کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے بزنس پلان کی تیاری کیلئے ڈیڈ لائن میں 30 ستمبر2022 تک توسیع دینے کی منظوری دیدی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے بزنس پلان کی تیاری کیلئے ڈیڈ لائن میں 30 ستمبر2022 کے بعد مزید کوئی توسیع نہیں دی جائیگی۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے بزنس پلان کی تیاری میں تاخیر کی صورت میں تیس ستمبرکی مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد وزارت خزانہ کیس ڈویلپمنٹ لونز پر سود کی کٹوتی شروع کردے گی۔ای سی سی نے کوویڈ کے باعث اٹلی،جاپان اور اسپینش کے ساتھ قرضوں کی ریشیڈولنگ کے معاہدوں پر دستخط کی سمری کی بھی منظوری دیدی ہے۔
Comments are closed.