بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ڈوز لگوانے والے 50 سال کے افراد کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں ایک ڈوز لگوانے والے 50 سال کی عمر کے افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ چار ہفتے 50 سال کے 2 کروڑ 72 لاکھ افراد نے 21 فیصد ویکسین کا ایک ڈوز لیا تاہم اب یہ تعداد 33 فیصد ہوگئی۔

اسد عمر نے کہا کہ 50 سال یا زائد عمر کے افراد کو کورونا کا زیادہ خطرہ ہے لہٰذا 50 سال یا زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔

You might also like

Comments are closed.