لاہور:وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف سے استفسار کیا ہے کہ ایک بار ایکسٹینشن دی تھی تو دوسری مرتبہ ایکسٹینشن دینے کی بات کیوں کی؟ ایک آدمی روز کہتا ہے مجھ سے غلطی ہوئی۔
سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے تو دیکھا ہی کچھ نہیں ہے جو ہم نے بھگتا ہے، ایک دن کہتے ہیں بات کروں گا دوسرے دن کہتے ہیں مذاق کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ہم جیلوں میں تھے ہمیں باہر بلا کر فارورڈ بلاک بنانے کا کہا گیا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول ن لیگ کی حکومت تو صرف 27 کلومیٹر پر مشتمل ہے ، عوام جس کی کارکردگی دیکھیں گے اسے ووٹ دیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی 46 کوچز پاکستان آئیں گی، منصوبےکی تکمیل میں تاخیرکےباعث لاکھوں روپےکا نقصان ہوا، پچھلے 4 سال میں ریلوے کےلیےکچھ نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.