کیلیفورنیا: حال ہی میں ٹوئٹر سے ایکس میں بدلنے والے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جلد ہی ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرادیا جائے گا۔
ایکس کی سی ای او لِنڈا یکارِینو نے ایک انٹرویو کے دوران متوقع فیچر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو پلیٹ فارم پر جلد ہی ویڈیو چیٹ کا فیچر فون نمبر منکشف ہوئے بغیر دستیاب ہوگا۔
ایکس کی جانب سے ویڈیو کال فیچر کی شمولیت کا قدم عین اس وقت اٹھایا گیا ہے جب دیگر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کی جانب سے ویڈیو کال فیچر کے متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد سے پلیٹ فارم کو مشکلات کا سامنا ہے۔
وضح رہے ماہِ جون میں لِنڈا یکارِینو کی بطور سی ای او تعیناتی کا مقصد پلیٹ فارم میں استحکام اور تبدیلی لانا ہے۔
Comments are closed.