نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے یوم علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے چھوٹے وبڑے جلوسوں پر پابندی لگادی۔
این سی اوسی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امورنورالحق ، وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یوم علیؓ پر جلوسوں کے انعقاد پر پابندی کا لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یوم علی پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے پر لگائی گئی۔ پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیس بڑھنےپر لگائی گئی۔
این سی او سی کے مطابق یوم علیؓ پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیزکے تحت ہوگی۔ صوبائی سطح پر فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
Comments are closed.