بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی اوسی، عیدالاضحی پر کورونا سے بچاؤ کی ہدایات جاری

instructions

اسلام آباد: این سی اوسی نے نماز عیدالاضحی کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ہدایات جاری کردیں، فیس ماسک لازمی استعمال کریں، کھلی جگہوں پر نماز کا اہتما م کریں،خطبہ نماز مختصر رکھا جائے، رش اور بھیڑ سے اجتناب کیلئے نماز عید کا انعقاد تین یا دو شفٹوں میں کریں۔

میڈ یا رپورٹ کے مطابق این سی اوسی نے نماز عیدالاضحی کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ہدایات جاری کردی ہیں، جس کے تحت نماز عید کی ادائیگی کے بعد سماجی میل جول اور مصافحہ سے اجتناب کریں، عید کی چھٹیوں میں اجتماعات اور رش والے مقامات پر جانے سے گریزکریں، گوشت تقسیم کرتے وقت کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلی اور خارجی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، نماز کی ادائیگی کے مقام پر 6 فٹ کا سماجی فاصل یقینی بنائیں، نمازی گھر میں وضو کریں اور جائے نماز اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ بیمار ، بوڑھے اور 15سے کم عمر بچے گھر میں رہیں، فیس ماسک لازمی استعمال کریں، نماز کے مقامات پر متعدد داخلی و خارجی راستے بنائیں، کورونا ایس اوپیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر نماز کا اہتما م کریں۔

You might also like

Comments are closed.