کراچی:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے، انتخابی مہم جمعہ کورات 12 بجے ختم ہوگی، جبکہ انتخابی سامان ہفتہ کی صبح 10 بجے پریذائیڈنگ افسران کو فراہم کردیا جائے گا، حلقے کے 263 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 201 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
حلقے میں سیکیورٹی کے لئے رینجرز اور فوج 20 سے 22 اگست تک تعینات ہوگی، میدان میں 15 امیدوار ہیں تاہم اصل مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معید انور، تحریک انصاف کے محمود باقی مولوی، ایم کیوایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور تحریک لبیک پاکستان محمد احمد رضا کے مابین متوقع ہے، 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، 2018 کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 245 شرقی میں ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہونے تھے ، لیکن بارش کی وجہ سے 21 اگست تک ملتوی کردئے گئے ہیں اور اب ضمنی انتخاب کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ریٹرننگ آفیسر محمد یوسف کے مطابق ضمنی انتخاب کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔حلقے کے 263 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 201 کو انتہائی حساس اور 62 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔انتخابی مہم رات گئے ختم ہوگئی ہے۔
Comments are closed.