کراچی: رینجرز نے لیاقت آباد سے ایم کیو ایم لندن کے بھارتی ایجنسی ’را‘ سے تربیت یافتہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لیاقت آباد میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشتگرد وسیم جاوید عرف باس عرف ٹنڈا گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم وسیم جاوید عرف وسیم باس عرف وسیم ٹنڈا کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزم ایم کیو ایم (الطا ف گروپ ) کے سیکٹر لیاقت آباد کا کارکن رہا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ سے بارودی مواد تیار کرنے، اسے استعما ل کرنے اور ہتھیاروں کوچلانے کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایم کیو ایم ( الطا ف گروپ) کے ایما پر نومبر 2013ء تک کراچی میں بڑے پیمانے پر بھتہ خوری ، قتل ، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم ایم کیو ایم لندن ف کی ایما پر نومبر 2013 تک متعدد وارداتیں کرچکا ہے جب کہ ملزم 2013 کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
دوسری جانب کرچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گروہ جنہوں نے بلال چورنگی پر فائر بریگیڈ کے عملے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا تھا اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ملزم کا ساتھی شیخ بلال ظفر فاروقی پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔
Comments are closed.