پیر9؍جمادی الثانی 1444ھ2؍جنوری2023ء

ایم کیو ایم اور پی پی کی لوٹ مار سے سندھ تباہی کے دہانے پر ہے، سراج الحق

became a tyrant

بدین: امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ سودی نظام کی وجہ سے ملک میں غربت و معاشی بدحالی ہے، ملک اس وقت سیاسی، معاشی، اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوگیا ہے،حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے آج سندھ تباہی کے دہانے پر ہے۔غربت و مہنگائی کے خلاف کراچی سے اسلام آباد مارچ کرنے والے بلاول زرداری سندھ کی بدحالی، غربت و بے روزگاری پر کیوں خاموش ہیں۔

سراج الحق نے کہاکہ کرپشن فری اسلامی پاکستان کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے،جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سودی نظام ختم کرکے زکوۃ، عشرو صدقات کا نظام نافذ کریں گے،جماعت اسلامی بے روزگار نوجوانوں اور بزرگوں کو الاؤنس دے گی، غریب ہاریوں میں زمین تقسیم کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم باب الاسلام سندھ کو مسائل سے نجات دلانے کا عزم اور کردار رکھتے ہیں۔2023 کا آغازسندھ کے مظلوم عوام کیلیے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات کی تحریک میں شامل ہونے کا پیغام لایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کا پیسہ لوٹ کر وزیر خارجہ کبھی کبھی پاکستان کے دورے پر آتے ہیں، کیا اب انکو مہنگائی یاد نہیں؟ قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں دھکے کھا رہی ہیں اور حکمران ہیلی کاپٹر میں مزے لے رہے ہیں۔ سیلاب زدگان کی امداد کا پیسہ کھانے والے حکمرانوں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

سراج الحق نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے عام انتخابات میں جاگیرداروں اور وڈیروں کی بجائے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ہم نوجوانوں کو روزگار،ہاریوں کو زمینیں اور بزرگوں کیلئے الائونس جاری، رہائش کیلئے مکان،ٹریکٹر،زرعی کھاد اور بیج تین سال کیلئے مفت دیں گے اور خواتین کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.