اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا۔
Comments are closed.