کیلیفورنیا: ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایکس ٹی وی متعارف کردیا ہے۔
ٹیسلا موٹرز اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم X کو ایک مقبول ملٹی میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایکس ٹی وی متعارف کروا دیا ہے۔
ٹیک ٹائیکون اور اسپیس ایکس کے مالک نے حال ہی میں ایکس ٹی وی کے بیٹا ورژن کو سوشل میڈیا پر پبلک کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین X ایپ کے اندر ہی فلمیں اور لائیو مواد دیکھ سکتے ہیں۔
دوسرے میڈیا پلیئرز پر جانے کی ضرورت کو کم کرکے یہ فیچر ایکس صارف کے بیرونی میڈیا پلیٹ فارمز پر انحصار کو کم کرے گا۔
چونکہ میڈیا ایپ بیٹا ورژن میں جاری کی گئی ہے اور تمام صارفین کے لیے مکمل طور پر لائیو نہیں ہے۔ یہ لانچ ایکس ٹی وی کے لیے ایک دلچسپ مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ یہ مکمل ریلیز کے قریب پہنچ چکی ہے۔
ایکس ٹی وی کا بیٹا ورژن Android ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا۔ یہ ایل جی، ایمازون فائر ٹی وی اور گوگل ٹی وی پر بھی دستیاب ہو گا۔
Comments are closed.