اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی کی وجہ سے عوام کو پٹرول، ڈیزل اوربجلی پر سبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے ماہِ فروری کا طے شدہ 441 ارب روپے کا ہدف کامیابی سے عبور کرلیا، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں 28.5% کا اضافہ کیا ہے، جو ماہانہ نمو کے اعتبار سے 30 فیصد سے بھی زائد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی اسی کارکردگی کی بدولت ہم اب اپنےعوام کیلئے سہولیات کے اہتمام اور پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں رعایت دینے کے قابل ہوئے ہیں۔
Comments are closed.