اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ ملتوی

کولمبو:پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ایشیاکپ کا میچ بارش کے باعث آج ملتوی کردیا گیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کل ڈھائی بجے کھیلا جائے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے آج ختم ہوا ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے 24.1 اوورز  میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں، کولمبو میں پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں جاری اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن یہ فیصلہ گزشتہ میچوں کے برعکس کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

دونوں بھارتی اوپنرز نے اعتماد اور جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا  پاکستانی فاسٹ باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے اس کے بعد  بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے ہیں۔

ویرات کوہلی کا ساتھ دینے لوکیش راہُل آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 147 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنا پڑا۔

کولمبو میں پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر 52 منٹ سے اوور کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ابتداء میں کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیکر بھارت کو پریشر میں لائیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

اس دوران ہندوستان سپر 4 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

پہلے بلے بازی کرنے کے خواہاں ہیں۔ سامنے ایک چیلنج ہوگا، لیکن جس طرح سے ہم لوگوں نے پچھلی بار بیٹنگ کی تھی اس سے ہمیں اعتماد ملتا ہے۔ ہر کھیل ہمارے لئے اہم ہے، لیکن ایک وقت میں ایک چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہے، “ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا، اس دوران ہندوستان سپر 4 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

اپنے پہلے سپر فور میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد مین ان گرین ایشیا کپ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنے کے لیے پر امید ہوں گے۔

You might also like

Comments are closed.