جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

اگست میں نگراں حکومت کو معاملات سپرد کردیں گے، وزیر اعظم

tendencies

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگست میں نگراں حکومت کو معاملات سپرد کردیں گے، ہم نے گزشتہ حکومت کی بارودی سرنگیں صاف کیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ہم  معیشت ، خارجہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں لگی آگ بجھائی،سوا سال ناامیدی کے اندھیرے سے امید کی روشنی کی طرف جا رہے ہیں،اس عرصے میں ہم نے سیاست نہیں ریاست کی حفاظت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بچانے کے لیے سیاست کی قربانی دی، ووٹ بینک کی فکر نہیں کی، اپریل 2022 کو بطور وزیراعظم ذمہ داری سونپی گئی تھی، اسٹیٹ بینک میں اضافے کی کوشش کی،ہم نے ہمت نہیں ہاری، اور آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرف سے عظیم دوست چین اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں،معاشی بحالی میں ایک رکاوٹ آئی۔ آئی ایم ایف کا پروگرام تھا جو سابق حکومت نے سخت شرائط پر کیا تھا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی معیشت کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب، امارات نے مشکل حالات میں بہترین تعاون کیا،ملکی معیشت کی بحال کیلیے کام شروع کردیا گیا ہے، وطن دشمن کی سازشوں کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری،فچ کا ہماری پاکستان کی ریٹنگ کو مثبت کرنا اچھا ہے۔

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ  معاشی تباہی سے معاشی استحکام کی طرف لوٹ آنے کا  سفرتھا، کرپشن،نالائقی،سازشوں کی لگی کوآگ کوبجھایا، ہم ملکی معیشت کی بحالی میں مصروف تھے اور کچھ لوگ ملک کو ناکام بنانے میں مصروف تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ اور ان کی ناپاک سازش مٹی میں مل چکی ہے، اب وقت آ گیا ہے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پروگرام بنا لیا گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.