بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اکتیس اگست تک انخلا کا مشن مکمل کر لیں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ 31 اگست تک انخلا کا مشن مکمل کرلیں گے، افغانستان میں امریکی مشن 31 اگست تک ختم کرنے کا منصوبہ ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر انخلا کا عمل مکمل کر رہے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش حملوں کے بڑھتے امکانات کے پیش نظر انخلا کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا، جانتے ہیں داعش کابل ایئرپورٹ، امریکی اور اتحادی افواج پر حملے کرنا چاہتی ہے، افغانستان میں جتنی دیر رکے داعش کے حملوں کا خطرہ ہوگا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ انخلا کا عمل جتنی جلد مکمل ہو اتنا بہتر ہے، اس رفتار سے انخلا کا عمل 31 اگست تک مکمل کر سکتے ہیں، ممکنہ خطرات سے آگاہ ہوں، مشن مکمل کرنے کا بھرپور عزم ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیا جائے، جی سیون اور دیگر اتحادی طالبان کے بارے میں متحد ہیں، ہم میں سے کسی کو طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، کارکردگی کا جائزہ لیں گے، جی سیون ممالک افغانستان سے انخلا کا مشن مکمل کرنے پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی باتیں نہیں ان کا طرز عمل دیکھیں گے، موجودہ حالات 2001 سے بہت مختلف ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ دیں گے، افغانستان سے امریکا آنے والوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے، اب تک 10 روز میں 70 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں محکمہ دفاع پینٹاگون اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضرورت پڑنے پر ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

You might also like

Comments are closed.