اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ عام انتخابات کےہمارے اعلان پر PDM کے ردِعمل پر حیران ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟
کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟#WhyScaredOfElections
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں، کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش میں آلۂ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکی بجائے انتخابات قبول کریں؟
عام انتخابات کےہمارے اعلان پر PDM کے ردِعمل پر حیران ہوں۔ اِنہوں نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے اور عوام میں اپنی تائید و مقبولیت کھو بیٹھی ہے تو پھر اب انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئےہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2022
Comments are closed.