سلیکان و یلی: ایپل کمپنی نے آئی فون اور آئی پیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے نئی اپڈیٹ iOS 14.5 جاری کردی ہیں۔
ایپل نے اس نئی اپ ڈیٹ میں کچھ منفرد مگر متنازعہ فیچر شامل کیے ہیں۔ کسی فیچر کو فیس بک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو کسی فیچر کو ڈیزائن کاپی کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ میں شامل فیچرز درج ذیل ہیں؛
ماسک پہن کر بھی اپنے فون کو ان لاک کریں
ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم میں کووڈ-19 کے تناظر میں اس اہم فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ اب ایپل استعمال کرنے والے ماسک اتارے بنا ہی اپنے فون کو ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایپل کا چہرے کی شناخت کرنے والا فنکشن اس وقت کام نہیں کرتا تھا جب استعمال کنندہ نے ماسک پہن رکھا ہو۔
ایپل کے مطابق اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایپل گھڑی بھی آپ کی کلائی پر بندھی ہونی چاہیے۔ استعمال کنندہ کو صرف اپنے موبائل کے کیمرے میں دیکھنا ہوگا اورانہیں ایپل واچ پر پیغام مل جائے گا کہ ’ آپ کا آئی فون ان لاک ہوچکا ہے‘۔
ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرینسی
اس نئے فنکشن میں استعمال کنندہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں خصوصا فیس بک وغیرہ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کی اجازت دینا چاہتا ہے یا نہیں۔ جیسے ہی استعمال کنندہ نئی ایپ انسٹال کرے گا ۔ فورا ہی ایک پوپ اپ کھل جائے گا کہ آپ مذکورہ ایپ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنے کی اجازت دیں گے یا نہیں۔
فیس بک اور اس طرح کی دوسری کمپنیاں صارفین کی سرگرمیوں پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر ہی ٹارگیٹڈ اشتہارات تخلیق کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ فیس بک ایپل کی اس نئی تبدیلی کی کھلے عام مخالفت کرچکا ہے، کیوں کہ فیس بک جتنا کم آپ کے بارے میں جانے گا، اسے اشتہارات کی مد میں اتنے ہی پیسے کم ملیں گے۔
Siri(وائس کنٹرولڈ اسسٹنٹ)
Comments are closed.