اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت کیلئے اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں، مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا،معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔
Revival of IMF program, though critical to our economy, is not an end in itself. It offers a pathway to reorient our economy. We will have to work hard to make it self-sufficient. Pakistan must break out of economic straitjacket, which is only possible through structural reforms.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں، مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2022
Comments are closed.