ریاض: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں غزہ پر حملے کا اسرائیلی جواز مسترد کرتے ہوئے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطین اور غزہ کی صورت حال پر ہونے والے ہنگامی اجلاس میں انسانی امداد کی فوری فراہمی، غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اسلامی ممالک کے سربراہان نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی اور مسئلے کے حل کے لیے علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں غزہ میں اسرائیلی قابض حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم اور غیرانسانی قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور اسرائیل کے حق دفاع کو غزہ میں جنگ کا جواز بنانے کو مسترد کیا گیا۔
Comments are closed.