سلیکان و یلی: انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پریشرمیں کمی کے لیے لائیک چھپانے کا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت استعمال کنندہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے افراد کا یوزر نیم تو دیکھ سکیں گے، لیکن لائیک کی مجموعی تعداد کو نہیں دیکھ پائیں گے۔
انسٹاگرام کے باس ایڈم موسیری کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد استعمال کنندہ کوسوشل میڈیا پرکم لائیک کی وجہ سے ہونے والی مایوسی سے بچانا ہے اور اب اس نئے ٹول کی بدولت صارفین اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد کو چھپا سکیں گے۔ تاہم اس فیچر کے ساتھ استعمال کنددہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے فالوور کے نمبر کے بجائےنام کو دیکھنے کا اہل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیئے: انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش تکمیل کے قریب
اس فیچرکوفعال کرنے کے لیے نئے پوسٹ کے سیکشن میں جا کر ’ہائیڈ لائیک‘ اور ’ویو کاؤنٹ‘ کو منتخب کریں۔ جب کہ صارف کسی مخصوص پوسٹ پر بھی لائیک چھپانے کے فیچر کو فعال یا غیر فعال کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.