سلیکان و یلی: انسٹاگرام شاپس نے اپنے پلیٹ فارم پر ای کامرس صارفین کومزید راغب کرنے کے لیے پہلی بار اشتہارات کی آزمائش شروع کردی ہے۔
انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم کو ای کامرس بزنس کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے اور اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انسٹاگرام شاپ پر اشہارات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ ہماری نیلامی کی بنیاد پر کام کرنے والی پراڈکٹ ہے جس کی آزمائش امریکا میں کی جا رہی ہے، اور اگر یہ تجربہ کام یاب رہا تو دوسری مارکیٹوں میں اس نئے فارمیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔
انسٹاگرام شاپس میں اشتہارات سے ای کامرس آؤٹ لیٹس اپنی انسٹاگرام شاپس کے استعمال کو مزید موثر بنا سکیں گے، انسٹا گرام نے گزشتہ سال آن لائن شاپنگ کے لیے فیس بک کے استعمال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شاپس کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس میں چیک آؤٹ کا فیچر مربوط تھا، جب کہ حال ہی میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کے بعد فروخت کنندگان اپنی پراڈکٹ کو ایک تصویر یا تصویروں کی ایک پوری ریل بنا کر آن لائن فروخت کے لیے پیش کرسکیں گے۔
انسٹاگرام کے مطابق فی الحال اشتہارات کا فیچر صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لیے دست یاب ہے، اوراستعمال کندہ کوانسٹاگرام کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
Comments are closed.