جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

انسداد دہشت گردی عدالت: چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

destruction

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر گرفتار نہیں ہو سکے، عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے لیے دی جانے والی درخواست کے مطابق دیگر ملزمان میں مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، حسان اللہ نیازی، جمشید چیمہ سمیت 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

You might also like

Comments are closed.