لاہور: ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے عیدالفطر کے بعد کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اب تک شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقات کرکے ابتدائی بات چیت کر چکے ہیں۔
آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے عمران خان اور شہباز شریف کو بلانے کے لیے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
Comments are closed.