بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سائفرکی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتے ہیں،عمران خان

investigations

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے کہا کہ امریکی سائفرکی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتے ہیں ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے ہم خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں امریکا سے بھی تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتا ہوں۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تقریر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان ہے مفتاح اور شہباز شریف نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، مفتاح کینسر کا علاج ڈسپرین سے کررہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی کہ دوا کی بجائے سرجری کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے ان کی ترجیحات معیشت نہیں  اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے کیسز ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں اس کے بعد نواز شریف بھی واپس آنے کی تیاری کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی بار حکومت میں آئے اس لیے غلطیاں ہوئیں اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.