واشنگٹن: امریکا نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے لیے امداد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا افغان عوام کے لیے فنڈنگ جاری رکھے گا، افغانستان میں امداد طالبان تک پہنچنے سے بچائیں گے۔
امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان چاہتے ہیں 31 اگست کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہو، اس سلسلے طالبان نے ہمیں بھی کہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ طالبان نے کہا ہے کہ وہ امریکی سفارتی موجودگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں، افغانستان میں سفارتی موجودگی سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔
Comments are closed.