جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا و اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار،شہریوں کی رہائی کیلیے بمباری میں مختصر وقفے پر اتفاق، حماس کی تردید

واشنگٹن:  امریکا اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی سے انکار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی رہائی کےلئے چند گھنٹوں کےلئے بمباری میں وقفہ پر اتفاق کرلیا۔حماس نے اس فیصلے کی تردید کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور فلسطین جنگ بندی معاملے پر امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو تحفظ دینے یرغمالیوں کو رہائی کے لئے جنگ بندی کے بجائے بمباری میں مختصر وقفے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ  میں ضرورت کے مطابق یہ وقفے روزانہ کی بنیادوں پر چاہتے ہیں، اسرائیل کم از کم تین گھنٹے پہلے وقفے کا اعلان کرےگا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت نہیں کررہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نقل مکانی کیلئے 4گھنٹے کی اجازت دینے پر راضی ہوگیا، جنگ بندی کاوقفہ کب ہوگا،3 گھنٹےپہلے بتایاجائے گا۔

ادھر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے سیاسی مشیر طاہر ال نونو نے کہا ہے کہ امریکا واسرائیل کے ساتھ کسی جنگ بندی پر کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے ابھی بات چیت جاری ہے۔

You might also like

Comments are closed.