میری لینڈ: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 8 سے 12 سال کی عمر کے امریکی بچوں میں خودکشی کی شرح گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں مسلسل بڑھی ہے۔
محققین نے کہا کہ جریدے JAMA نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والے نتائج میں دماغی صحت کے حوالے سے وسیع مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے جو روزانہ امریکی بچوں کو متاثر کرتے ہیں۔
مطالعے کے مصنفین نے اس اضافے کی کسی ایک وجہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے لیکن اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کثیر جہتی ہے جس میں ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور بندوقوں کو اس کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
2001 اور 2022 کے درمیان 8 سے 12 سال کی عمر کے 2,241 بچے خودکشی سے مرے۔ اگرچہ 2007 تک خودکشی کی شرح کم ہو رہی تھی تاہم 2008 سے 2022 تک ہر سال تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا۔
2001 سے 2007 تک 8 سے 12 سال کی عمر کے 482 بچے خودکشی سے مر ے۔ 2008 سے 2022 تک اس گروپ میں خودکشیوں کی تعداد بڑھ کر 1,759 ہو گئی جو کہ شرح فیصد5.71 فی 1 ملین بنتی ہے۔
Comments are closed.