اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروا دیے گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کروا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے بھی اماراتی قیادت کا شکرگزار ہوں۔ سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب ڈالر پاکستان منتقل ہو چکے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امارات کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالر منتقلی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے تین ارب ڈالر آنے سے ہمارے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے یو اے ای کی قیادت کا شکرگزار ہوں۔
Comments are closed.