راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک نہیں تین بار امریکا جائیں لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے، پی ڈی ایم اب ختم ہو چکی۔
شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر انتخابی مہم پر جاؤں گا، عمران خان نے کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ5 اگست کا قانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
Comments are closed.