جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

الیکشن کمیشن کا جنوری میں عام انتخابات کروانے کا اعلان

political parties

اسلام آبا: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے  میں کرادیئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد 54دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیئے جائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.