جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

postponing

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا، ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہونگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23دسمبر کو جاری ہوگی، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 20تا 22دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، عام انتخاب کیلیے ریٹرننگ افسران  پبلک نوٹس 19دسمبر کو جاری  کریں گے، کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3جنوری تک دائر کیے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12 جنوری 2024 کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق  کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت تین جنوری تک ہوگی،  ایپلٹ ٹربیونل دس جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

خیال رہے کہ عدالت عظمیٰ نے انتخابات سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے الیکشن شیڈول آج ہی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.