جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

اقوام متحدہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر ہنگامی اجلاس بلائے، وزیراعظم

confidence

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی توہین پر ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ توہینِ قرآن کے سویڈن میں ہونے والے افسوس ناک واقعے پر دنیا بھر میں اربوں مسلمانوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے۔ سیکرٹری جنرل اس قابل مذمت واقعے پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی توہین کرکے دانستہ طور پر مسلمانوں کے خلاف آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سویڈن کی حکومت کو اس حوالے سے اپنی پوزیشن کلیئر کرنی ہوگی اور جواب دینا ہوگا۔ سویڈن واقعہ مسلمانوں اور مسیحیوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سویڈن واقعے پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں اور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اس افسوس ناک واقعے پر ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے رابطہ کررہا ہوں۔ میں اقوام متحدہ سے اپیل کروں گا کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی قانون منظور کیا جائے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ اس ایوان میں جو قرارداد منظور کی جائے گی، ہم وزارت خارجہ کے ذریعے اسے دنیا بھر میں لے کر جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آج کی قرارداد کے بعد ایسی مذموم حرکتیں ہونا بند ہو جائیں گی۔

You might also like

Comments are closed.