اسلام آباد:افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ عالمی امن کے لئے خدمات سر انجام دینے کی ایک نمائیاں اور طویل تاریخ ہے،پاکستان نے30ستمبر1947 کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز1960 میں ہوا جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔
پاکستان نے29ممالک میں 2لاکھ29ہزار سے زائد افواج کے ہمراہ48مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا،اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں پاک فوج کے171جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا،امن مشنز میں پاکستان کی مسلسل شرکت اقوامِ متحدہ کے منشور، مقاصد اور اصولوں سے ہماری وابستگی کا ثبوت ہے جسے متعدد عالمی رہنمائوں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پر امن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا۔
پاکستان امن بردار دستوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ذہنی تربیت سازی، حکمت عملی اور اقوامِ متحدہ کی امن فوج کی تربیت میں بھی شریک ہوتا رہتا ہے،CIPSسے تقریبا2719افراد بشمول 381غیر ملکی نمائندگان امن مشنز میں خدمات کے لئے خصوصی تربیت حاصل کر چکے ہیں،پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں۔
پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن اورامن کے لئے خدمات کلیدی ہیں،پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستہ تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے، اقوامِ متحدہ چھتری تلے اب تک450سے زائد پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ بن چکی ہیں،پاکستان کا اس دن کے موقع پر اپنے امن برداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی امن کو برقرار رکھنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔
Comments are closed.