کابل: افغان صدر اشرف غنی نے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے ملک چھوڑدیا،اشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک سے روانہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر ملک چھوڑنے کے تاجکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ افغان صدر کے دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اشرف غنی کی لوکیش بتانے سے قاصر ہیں، افغان حکومت کے 10اہم ترین رہنما بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، جہاں افغانستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سیاسی وفد کا استقبال کیا۔
طالبان نے پورے امارت اسلامیہ افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، کابل میں قبضہ کرنے سے پہلے افغان حکومت سے مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کیے گئے،جس میں افغان حکومت نے اقتدار چھوڑنے کا فیصلہ کیا،عبوری حکومت کو اقتدار کی متنقلی پرامن ماحول میں دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
طالبان کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے ارکان کو گھر جانے کی اجازت ہے، غیر ملکی بھی اپنی خواہش پر افغانستان چھوڑ سکتے ہیں،تمام مخالفین کو عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے،ہم افغانستان میں خواتین کے حقوق کا احترام کریں گے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے تمام باڈرز کا کنٹرول طالبان سنبھال چکے ہیں اور طالبان نے بھی تمام لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے اور عام معافی کا اعلان بھی کیا ہے۔
Comments are closed.