وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کياہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا،جب کہ اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے،افغان وفد، امن کے عمل کو آگےبڑھانے کيلئے پاکستان ميں موجود ہے،آج دفتر خارجہ ميں افغان وفد سے اہم ملاقات بھی ہوگی .ان کا کہنا تھا کہ افغان وفد سے افغانستان کي بہتری ،امن و استحکام کيلئے بات ہوگی ،وزير خارجہ نے بتایا کہ میری وزیر اعظم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے،وزیر اعظم نے مجھے اس بات کی منظوری دی ہے کہ میں عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اور مشاورت کروں تاکہ ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔
بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء
Comments are closed.