وزیراعظم عمران خان نے عالمی برداری پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا یہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہماری معیشت کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی معیشت کورونا سےمتاثر ہوئی تاہم خطے کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، مل کر کام کرنا ہوگا کہ افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا یہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے اور وہاں امن کا خواہاں ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں ، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے ، افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔
وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہتر ماحول کے فروغ کیلئے شجرکاری مہم شروع کی ہم نے ملک کے ہر اس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا شجرکاری مہم کو دنیا کے مختلف ممالک میں سراہا گیا۔
Comments are closed.