کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور پر مسلح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا ہے، تاہم اس کارروائی میں ان کا سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سفارت خانے کے ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ناظم الامور کا سیکورٹی گارڈ سینے میں تین گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کے فوراً بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کا دن ہونے کے باعث پاکستانی سفارت خانے میں تعطیل تھی، اور اس وجہ سے لوگوں کا رش نہیں تھا۔
Comments are closed.