چمن: افغان فورسزنے ایک بار پھرپاکستان کی شہری آبادی کونشانہ بنایا،فائراور گولہ باری سے ایک شہری جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر فائرنگ کے ساتھ گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
لیویز حکام کے مطابق سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 12 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں گرے تھے۔پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔
Comments are closed.