اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے ججوں اور اسٹیبلشمنٹ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو لہو لگا ہوا ہےکہ سیاسی فیصلے کرنے ہیں، پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندار نہیں رہی۔
فواد چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سے عبارت ہے ، اس فیصلے کو کتنی پذیرائی ملے گی بعد میں پتا چلے گا، پاکستان میں جس طرح سے پالیسیاں بن رہی ہیں یہ مذاق ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر آرٹیکل 6 لگنے شروع ہو جائیں تو گلے زیادہ اور رسے کم پڑجائیں گے، قوم انقلاب کے لیے تیار ہے اب فیصلہ ووٹ سے کرنا ہے یا سری لنکا کی طرح ؟
فواد چوہدری نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ خاتون ہیں اور وہ ضمانت پر ہیں۔ مریم نواز کیسے کہہ سکتی ہیں کہ تیل کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ اگر پیٹرول کی قیمت 150 روپے پر لے کر آئیں تو ہم حمایت کریں گے۔
Comments are closed.