جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

اسمبلی12 اگست کو تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دینگے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرادیں گے، اگر اس سے قبل اسمبلی تحلیل ہوئی تو 3 ماہ میں الیکشن کرا لیں گے۔

الیکشن کمیشن حکام نے واضح کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو امیدوار و سیاسی جماعتی انتخاجی اخراجات کی حد سے زیادہ خرچ کرے گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی  مانیٹرنگ کے لیے پولیٹیکل فنانس ایم آئی ایس بنا لیا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی افسران ، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو استعمال کر سکتا ہے، نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.