اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 69 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 909 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 69 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 443 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 604 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 504 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 639 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 29 ہزار 422 ہو چکی ہےاور کُل اموات 6 ہزار 812 ہو گئیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 89 ہزار 688 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 799 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 759 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 927 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 98 ہزار 739 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 861 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 157 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 861 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک یہاں کُل 694 مریض وفات پا چکے ہیں۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
Comments are closed.